(ڈیلی پوائنٹ)ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک ر سپانس فورس کے طور پر استعمال ہونگے۔ سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے ٹیئر کے طور پر استعمال ہونگے۔
سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 تک 21 حلقوں میں دستیاب ہونگے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیے گئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات مین سکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی۔ قومی اور صوبائی اسملی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب کل ہونے جا رہے ہیں۔