لاہور(ڈیلی پوائنٹ)مشہور کار ساز کمپنی کا پاکستان میں پلانٹ بندکرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے. انڈس موٹر کمپنی ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے پلانٹ عارضی بندش کا اعلان کردیا ہے.اس حوالے سےانڈس موٹر کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط ارسال کردیا ہے.
خط میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے خام مال کی شدید کمی کا سامنا ہے اور انڈس موٹرکمپنی کا سپلائی چین برقرار رکھنے میں دشواری ہورہی ہیں .گاڑیوں کی تیاری میں اسپئیر پارٹس کی قلت کی وجہ سے پیداواری عمل شدید متاثر ہے .
انتظامیہ نے پیداواری لانٹ عارضی طور پر 26 ستمبر سے 30 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے .