Careem ko band krny ka ilan

آن لائن ٹیکسی سروس کریم بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)آن لائن ٹیکسی سروس نے پاکستان میں اپنی کمپنی بندکرنے کا اعلان کر دیا ہے. آن لائن کمپنی کریم جس نے پاکستان میں اپنے سفر کا آٍٍغاز کیا اگلے ماہ جولائی میں اپنی سروسسز بند کر رہی ہے.
تفصیلات کے مطابق تقریباً 10 سال تک پاکستان میں آپریشن جاری رکھنے اور اپنی سروسز دینے کے بعد آئن لائن ٹیکسی سروس کریم نے پاکستان میں اپنی رائیڈ ہیلنگ سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان کریم کمپنی کے سی ای او مدثر شیخہ نے اپنی لنکڈ اِن پوسٹ میں کیا اور کہا کہ انتہائی افسوس سے میں یہ اعلان کررہا ہوں کہ کریم اگلے ماہ 18 جولائی 2025 سے پاکستان میں اپنی رائیڈ ہیلنگ سروس بند کرنے جارہی ہے۔
یاد رہے کہ کریم نے بہت جلد عوام میں مقبولیت حاصل کی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں