نگران وزیر جمال ناصر کوووٹنگ سے روک دیا گیا

راولپنڈی(ڈیلی پوائنٹ )وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصرکو بغیر شناختی کارڈ ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا۔
نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر این اے 56 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 289 پر ووٹ ڈالنے پہنچے تھے جہاں پریزائیڈنگ افسر نے انہیں شناختی کارڈ نہ ہونے پر ووٹ ڈالنے سے روک دیا۔
پریزائیڈنگ افسر کی جانب سے روکے جانے پر ڈاکٹر جمال ناصر شناختی کارڈ لینے کے لیے واپس گھر روانہ ہوگئے۔
پریزائیڈنگ افسر کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ پول نہیں ہوسکتا، ڈاکٹر جمال ناصر نے واٹس ایپ پر شناختی کارڈ کی کاپی دکھائی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں