Chahat fateh ali ny English gany ka aghaz kr dia

اردو کے بعد چاہت فتح علی نے انگلش گانوں کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر چاہت فتح علی نے اردو کے بعد انگریزی گانوں کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا. 2022 میں کاشف رانا ’چاہت فتح علی خان‘ کے نام سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے، ان کے ایک تفریحی گانے کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
چاہت فتح علی خان جن کا اصل نام کاشف رانا ہے وہ اپنے منفرد انداز میں گانے کی وجہ سے اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔اس کے علاوہ رواں سال چاہت فتح علی خان نے ماضی کے مقبول گانے ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کا ری میک بنایا تھا جس نے یوٹیوب پر دیکھتے ہی دیکھتے 28 ملین ویوز حاصل کر لیے تھے۔
تاہم چاہت فتح علی خان نے اب انگریزی گانوں کی دنیا میں بھی قدم رکھ کے اپنے انگریز مداحوں کو خوش کردیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں چاہت فتح علی خان ایک انگریز کے ساتھ ہوٹل میں بیٹھے ہیں، جہاں پاکستانیوں سمیت دیگر کچھ لوگ بھی موجود ہیں اور وہ چاہت فتح کی ویڈیو بنارہے ہیں۔
چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ میں ایک انگریزی رومینٹک گانا لکھ رہا ہوں ، جس کی کچھ لائنز آپ کو گاکر سناتا ہوں ،اور انہوں نے پھر گانا گایا جس پر لوگوں نے تالیاں بھی بجائیں۔گانا سن کر انگریز نے کہا کہ میں چاہت فتح علی کو جانتا ہوں اور ان کا بڑا فین بھی ہوں.

اپنا تبصرہ لکھیں