Chaina ky pm Islamabad pounch gye

11سال بعد چین کے وزیر اعظم 4روزہ دورے پر پاکستان آگئے

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری آج اس وقت سامنے آئی جب 11سال بعد چین کے وزیر اعظم 4 روزہ دورے پر پاکستان آئے. پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے خود چینی وزیر اعظم کا ستقبال کیا.
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کے لیے چینی وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچے ہیں. چینی وزیراعظم کو پاکستان آمد پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
چینی وزیراعظم کی آج صدر زرداری سے ملاقات متوقع ہے اور وہ دیگر اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے جب کہ معزز مہمان گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا ورچوئل افتتاح بھی کریں گے۔
واضح رہے شنگھائی تعاون تنظیم کا دورہ روزہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے جارہا ہے جس میں مختلف ممالک کے وزرائے اعظم سمیت اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں