اسلام آباد( ڈیلی پوائنٹ )چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیر ٹوانہ نے جلد ریٹائرمنٹ کی درخواست کردی۔
ذرائع کے مطابق امجد زبیر ٹوانہ نے چارج چھوڑنے کے لیے 2 ہفتے کا نوٹس دے دیا جبکہ چیئرمین ایف بی آر نے وزیراعظم آفس کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کو ملازمت سے فروری 2025 میں ریٹائرہونا تھا جبکہ زبیر امجد ٹوانہ نے حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا کہ میں اپنے عہدے سے فارغ ہونا چاہتے ہیں اور جلد ریٹائرمنٹ کا خواہاں ہوں۔
چئیرمین ایف بی آر زبیر امجد ٹوانہ نے اعلیٰ حکومتی عہدیدار کو ملاقات میں زبانی آگاہ بھی کیا۔