لا ہور(ڈیلی پوائنٹ ) قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت منظوری کے بعد وطن واپسی کے پروگرام میں تبدیلی کر دی گئی۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو د بئی سے سیدھا لاہور پہنچیں گے ، ان کی پرواز دو پہر ایک بجے کے قریب لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت 24 اکتوبر تک منظور کرلی ہے ، عدالت نے حکم دیا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپس آنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔ دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کریں گے، نواز شریف اسلام آباد ایئر پورٹ پر لیگل ایشوز نمٹانے کے بعد لاہور روانہ ہوں گے ، اسی روز ہی اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے۔