چودھری نثار نوازشریف کیخلاف ساز ش کاحصہ بنے،ظفرحجازی

اسلام آباد ( ڈیلی پوائنٹ )سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے سابق چئیرمین ظفر حجازی نے نواز شریف دور کے سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سابق رہنما چوہدری نثار علی خان پر پانامہ پیپر کیس میں سازش کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کی سازش کا حصہ بنے۔
نجی ٹی وی کو سنسنی خیز انٹرویو کے دوران سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین ظفر حجازی نے چوہدری نثار علی خان کے خلاف الزامات کی فہرست پیش کردی۔ جبکہ انٹرویو میں اپنی گرفتاری کے حوالے سے چوہدری نثار پر الزامات کے حوالے سے واقعات بیان کردیئے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ چوہدری نثار نے نواز شریف کے خلاف پانامہ پیپر کیس میں سازش میں شامل تھے۔

ظفر حجازی نے دعویٰ کیا کہ چوہدری نثار علی خان نے نہ صرف نواز شریف کے خلاف سازش میں کردار ادا کیا بلکہ اُنہوں نے نواز شریف کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کے کھیل کو مضبوط کرنے کے لئے ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی اداروں کو ہدایات دیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ چودھری نثار نوازشریف مخالف متحرک گرہوں کے ساتھ ملے ہوئے تھے اور انکی ایماء پر کام کیا۔ ظفر حجازی کا کہنا ہے کہ اُن پر لگائے گئے الزامات اور ریکارڈ ٹیمپرنگ کا سکرپٹڈ معاملہ چوہدری نثار کی طرف سے ایف آیف آئی اے کو دیا گیا۔تاکہ کسی صورت نواز شریف اس سب سے باہر نہ ہو۔

اپنا تبصرہ لکھیں