چیف جسٹس نے بڑا قدم اٹھا لیا

ججز کے خلاف شکایات کے انبار چیف جسٹس نے بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (ڈیلی پوائنٹ) ججز صاحبان کے خلاف شکایات کے انبار لگ گئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کل 11 بجے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے معزز جج مظاہر علی نقوی کے خلاف شکایت درج ہوئی ہے اور یہ انکشاف ہو ا تھا کہ معز ز جج کی ایک آڈیو کال لیک ہوئی جس میں مبینہ طور پر وہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو ریلیف دینے کی بات کر رہے ہیں۔اس کے بعد پرویز الہیٰ کو ریلیف ملا بھی۔
دوسری شکایت سپریم کورٹ کی ہی معزز جج جسٹس عائشہ اے ملک کے بارے میں ہے کہا جا رہا ہے کہ عائشہ اے ملک کو میرٹ سے ہٹ کر ترقی دی گئی جو سپریم کورٹ کے قوانین کے خلاف ہے ۔لہذا سپریم جوڈیشل کونسل اس مسئلے پر بھی غور کرے گی۔
اس کے علاہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزز جج جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف بھی شکایت درج کی گئی ہے۔کل کے سپریم جودیشل کونسل کے اجلاس میں ان تمام شکایات پر غور کیا جائے گا ۔اجلاس میں پانچ لوگ شریک ہونگے جن میں سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ قاضی فائز عیسیٰ اور سپریم کورٹ کے دو سینئر جج جسٹس طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الحسن شامل ہونگے جب لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں