cm Maryam Nawaz ki patankbazo ky khilaf bara crack down

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 50 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پتنگ بازی میں دھاتی ڈوریں بنانے، بیچنے اور خریدنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا،پولیس نے حافظ آباد، وہاڑی اور خوشاب میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 40 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پتنگیں، چرخہ اور دھاتی ڈور برآمد ہوئی ہے۔ فیصل آباد میں پتنگ بنانے والی فیکٹریوں سے 30 ہزار پتنگیں برآمد کر کے 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، پتنگ بنانے والی 6 مشینیں اور 5 ہزار چرخی قبضے میں لی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ سرگودھا میں پتنگ اڑاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے اجلاس میں کہا کہ پتنگ کی ڈور سے جاں بحق ہونے والے بچے کی ویڈیو دیکھ کر دل کانپ اٹھا۔ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے قانون پر عمل درآمد کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔
علاوہ ازیں دو روز قبل فیصل آباد میں 22 سالہ موٹر سائیکل سوار آصف گلے میں پتنگ کی ڈور لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں