اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )دنیا کے سامنے سُپر مین کو متعارف کرانے والی کامک بک کا نسخہ 60 لاکھ ڈالرز میں نیلام کر دیا گیا۔
ہیریٹیج آکشنز کے مطابق ایکشن کامکس نمبر 1 (1938 کی کامک بک جس میں پہلی بار سپر مین کا کردار پیش کیا گیا تھا) ریکارڈ 60 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی۔
سر ورق پر مین آف اسٹیل کی تصویر والی اس کامک بک کا گریڈنگ سروس سی جی سی نے معائنہ کیا اور ’ویری فائن + 8.5‘ کا گریڈ دیا۔ جس کے بعد یہ نسخہ تیسرا سب سے زیادہ گریڈ لینے والا بن گیا۔
سی جی سی کا کہنا تھا کہ کامکس کی تقریباً 100 کاپیوں کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ وہ موجود ہیں اور سروس نے گزشتہ برسوں میں صرف 78 کاپیوں کی گریڈنگ کی ہے۔