جرم ثابت،سعودیہ میں3 خواتین کوسزائیں

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )سعودی عرب کی عدالت نے غیر قانونی طور پر ملک میں در آنے والوں کو پناہ دینے پر تین غیر ملکی خواتین پر جرمانہ کردیا۔
تینوں کو فی کس پچاس ہزار سعودی ریال جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ سعودی عرب میں دراندازوں سے اشتراک عمل سنگین جرم ہے۔
سعودی وزارتِ داخلہ تواتر سے خبردار کرتی رہتی ہے کہ غیر قانونی طور پر سعودی عرب آنے والے کسی بھی فرد کو پناہ دینے پر جرمانے کے علاوہ پندرہ سال قید تک کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔
غیر قانونی طور پر آنے والوں کو مدد کرنے کی پاداش میں حکومت 10 لاکھ تک سعودی ریال کا جرمانہ بھی عائد کرسکتا ہے۔
سعودی حکومت نے حال ہی میں ویزا سے متعلق قوانین نرم کیے ہیں تاکہ لوگ آسانی سے قانونی طور پر سعودی عرب آسکیں۔ دوسری طرف غیر قانونی تارکین کی حوصلہ شکنی کے لیے ان کے ساتھ ساتھ انہیں پناہ دینے والوں کے خلاف بھی جرمانے اور سزائے قید کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں