کرکٹ کی تاریخ کا عجیب و غریب آؤٹ

کرکٹ کی تاریخ کا عجیب و غریب آؤٹ

دہلی(ڈیلی پوائنٹ) دنیا ئے کرکٹ کی تاریخ کا عجیب و غریب آؤٹ دے دیا گیا ۔ بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈکپ کے میچ میں پہلی بار سری لنکا کے اینجیلو میتھوز بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ ہوگئے۔
تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بیٹر کو ٹائم آؤٹ ہونے پر مخالف ٹیم کی اپیل پر آؤٹ دیا گیا۔
کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اینجیلو میتھیوز ٹوٹا ہوا ہیلمٹ لے کر میدن میں آگئے تھے جس کے بعد لنکن کرکٹر نے میچ میں فیلڈ امپائر کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اجازت نہیں دی۔
بنگلایش کے کپتان شکیب الحسن سمیت کھلاڑیوں کی جانب سے ٹائم آؤٹ کا کہہ کر آؤٹ کرنے کی اپیل کی۔ امپائر نے اینجیلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ کی بنیاد پر آؤٹ قرار دے دیا۔ آئی سی سی قانون کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو کسی بیٹر کے آؤٹ یا کریز چھوڑ کر جانے کے بعد2 منٹ میں گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے یعنی کسی بھی کھلاڑی کو وکٹ گرنے کے 2 منٹ کے اندر گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے لیکن میتھیوز ایسا نہیں کرپائے جس کی بنا پر امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔
اس طرح میتھیوز پہلے کھلاڑی ہیں جو ٹائم آؤٹ کی وجہ سے آؤٹ قرار پائے۔امپائر کی جانب سے ٹائم آؤٹ قرار دیے جان کے بعد اینجیلو میتھیوز طیش میں آگئے اور انہوں نے گراؤند سے باہر جاکر اپنا ہیلمٹ نیچے پھینک دیا جب کہ ڈریسنگ روم کی طرف جاتے ہوئے بھی انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے غصے کا اظہار کیا۔
آئی سی سی کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اس آؤٹ کی تصدیق کر دی گئی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں