(ڈیلی پوائنٹ)سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نےا طلبا و طالبات کی سہولت کے لیےشہر کی مختلف یونیورسٹیز اور کالجز میں میں ڈور ٹو ڈور لائسنسنگ سہولت فراہم کر دی۔ یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیاء میں ایک روزہ موبائل ڈرائیونگ لائسنس سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ جہاں طلباو طالبات کو لرنر پرمٹ، ڈرائیونگ ٹیسٹ، رینول لائسنس کی سہولت فراہم کی گئی۔
319طلبہ و طالبات نے لرنر پرمٹ اور 110 نے فریش لائسنس بنوائے۔عمارہ اطہر نے کہا ڈور ٹو ڈور لائسنس سہولت فراہم کا مقصد قانون پسند معاشرہ کی بنیاد رکھنا ہے۔ کالجز، یونیورسٹیز میں طلبہ و طالبات کو ڈرائیونگ سیکھانے کا عمل بھی جاری ہے۔
ایجوکیشن یونٹ کو آگاہی کیمپس، روڈ سیفٹی سمینار منعقد کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔