Daftro mein beth ky faisly nahi krti

دفتروں میں بیٹھ کر فیصلے نہیں کرتی عوام میں جا کر کرتی ہوں وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور (ڈیلی پوائنٹ) پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ میں دفتروں میں بیٹھ کر فیصلے نہیں کرتی ہوں بلکہ عوام میں جا کر فیصلے کرنا پسند کرتی ہوں. زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پبلک سکولز ری آرگنائزنگ پروگرام کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں تقریبا50ہزارسکول ہے،جوخواب دیکھا تھا آج اس کا آغازہوگیا ہے، وزیرتعلیم اوران کی پوری ٹیم کوشاباش دیتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں دفتر میں بیٹھ کرفیصلےنہیں کرتی، عوام میں جا کران سےبات چیت کرکےاقدامات کرتی ہوں، سکولوں میں تعلیم کی بہتری کےلیےاقدامات کیےگئےہیں،کوشش ہےعوام کوزیادہ سےزیادہ ریلیف دیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سکولوں کےمسئلےکا حل صرف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہے، پی ٹی آئی دورمیں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں ایک ارب کی کرپشن کی گئی، اس کرپشن پرتوپی ٹی آئی کےسابق وزیرتعلیم پرکرپشن کا کیس بننا چاہیے، پی ٹی آئی دورمیں کرپشن کےسوا کچھ نہیں ہوا، پی ٹی آئی دورمیں سب ٹرانسفر،پوسٹنگ پیسےلیکرہوتی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں