(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کے اداکار احمد حسن کا کہنا ہے کہ میں روزانہ بیوی کے پاؤں دبا کر سوتا ہوں ان کے اس بیان نے پورے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے. حال ہی میں دونوں میاں بیوی ایک نجی ٹی وی کے انٹرٹینمنٹ شو میں مہمان بنے۔ شو کے دوران احمد حسن نے بتایا، میرا روز کا معمول ہے کہ میں سونے سے پہلے اپنی بیوی کے پاؤں دباتا ہوں۔ اس سے اسے سکون ملتا ہے اور مجھے برکت حاصل ہوتی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک فرمانبردار شوہر ہیں اور یہ عمل انہیں روحانی طور پر اطمینان دیتا ہے۔ میزبان نے مزاحیہ انداز میں احمد کی اہلیہ نوشین سے گواہی بھی طلب کی، جس پر نوشین نے ہنستے ہوئے کہا، ظاہر ہے وہ ایسا کریں گے، آخر وہ میرے شوہر ہیں.
اداکارکے اس بیان پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے خوب تنقید کی اور کہا کہ بیوی سے محبت ہونی چاہیے مگر یہ کچھ زیادہ ہی اوور ہو رہا ہے. بعض نے احمد کی تعریف کی اور کہا ایسی محبت ہونی چاہیے بیوی اور شوہر میں.
