(ڈیلی پوائنٹ)معروف ڈرامہ نگار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں ہیں. خبروں کے مطابق ڈرامہ ہمسفر کی لکھاری سائرہ رضا گذشتہ شب انتقال کر گئیں ہیں. جس پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ان کے مشہور ڈراموں میں دل موم کا دیا، میرے ہم سفر اور انتقام جیسے دیگر ڈرامے بھی شامل ہیں۔ان کے تحریر کردہ ڈرامے دل موم کا دیا اور میرے ہمسفر بین الاقوامی سطح پر بھی بے حد مقبول ہوئے۔
