لاہور(ڈیلی پوائنٹ)ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کی فیس بڑھا دی گئی. پنجاب حکومت جہاں عوام کو ریلیف دے رہی ہے وہاں عوام کی جیبوں پر ہاتھ بھی صاف کر رہی ہے۔پنجاب حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس بڑھانے کے بعد اب ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کی فیس میں بھی بڑا اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیل کے مطابق ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کی فیس 300 روپے سے بڑھا کر 1200 روپے کر دی ہے جو عوام کے لیے ایک اور بڑا بوجھ ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اب مرنا بھی مہنگا ہو گیا ہے۔ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کی پہلے فیس 300 روپہ مقرر تھی۔