December tk hmari hokamt ho gi asad qaisar

دسمبر کے مہینے میں ہماری حکومت ہو گی اسد قیصر کا دعویٰ

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف ان دنوں بڑی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے مگر ان مشکلات کے باوجود پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے دعوی کر دیا ہے کہ دسمبر تک ہماری حکومت ہو گی اور عمران خان باہر ہونگے.
گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں اسد قیصر نے شرکت کی اور بتایا کہ ہمارے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے ہم کو اس جرم کی سزا دی جارہی ہے جو ہم نے کیے ہی نہیں.عمران خان اور بشری بی بی پر ناجائز مقدمے بنائے جا رہے ہیں.
ملک میں حالات انارکی کی طرف جارہے ہیں، جو باتیں خواجہ آصف نے کی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری بھوک ہڑتال علامتی ہے، اصل بھوک ہڑتال تب کریں گے جب عمران خان ہڑتال کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں