کوئٹہ ( ڈیلی پوائنٹ )ضلع چمن میں انسداد پولیو کی 7 روزہ خصوصی مہم کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ باب دوستی پر دھرنے کے باعث پولیو مہم ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔چمن میں باب دوستی بارڈر سے پیدل آمدورفت کے لیے نئی شرائط پر احتجاج 9 روز سے جاری ہے۔احتجاج کرنے والے تاجروں کا کہنا ہے کہ روزانہ 30 ہزار افراد کی آمدورفت پاسپورٹ سے ممکن نہیں۔تاجروں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چمن اور اسپین بولدک کے تاجروں کو شناختی کارڈ پر آمد و رفت بحال کی جائے۔