اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او آرڈر (نظر بند)جاری کرنے کا اختیار عارضی طور پر بحال کر دی ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کیے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایم پی او آرڈر جاری کرنے سے روکنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا گیا۔عدالت نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر و دیگر کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناع کی درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کا اختیار عارضی طور پر بحال کر دیا۔واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار غیرقانونی قرار دیا تھا۔
اہم خبر۔۔!! الیکشن سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا کام کر دیا، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او جاری کرنے کا اختیار عارضی طور پر بحال کردیا، اس سے پہلے جسٹس بابر ستار نے ایم پی او جاری کرنے کا اختیار غیر قانونی قرار دیا تھا۔
— Khurram Iqbal (@khurram143) January 25, 2024
سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر اور سیکریٹری داخلہ نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی تھی۔