(ڈیلی پوائنٹ) دھوتی پہنے کا رواج دیہاتی کلچر میں بہت پرانا ہےچاہے وہ انڈیا ہو یا پاکستان خاص طور پر دوھوتی پنجاب کےکلچر کا حصہ ہے.اس وقت سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلم دیکھنے کے لیے آنےوالے شخص کو دھوتی پہن کر مال میں فلم دیکھنے کے لیے آنے پر مال سے نکال دیا کیا .
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں فقیراپا نامی ایک 70 سالہ کسان کو منگل کی شام روایتی لباس کی وجہ سے شاپنگ مال سے باہر نکالا گیا۔جیسے ہی سوشل میڈیا پر یس کی وڈیو وائرل ہوئے تو لوگوں نے مال والوں کے اس روایے کو برابھلا کہا.
اداکارہ گوہر خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بالکل شرمناک ہے، شاپنگ مال کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے، یہ بھارت ہے اور ہمیں اپنی ثقافت پر فخر ہونا چاہیے‘۔
اس کسان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ فلم دیکھنے کے لیے مال گیا تھا جس کے پاس ٹکٹس بھی موجود تھے۔