دل کے مریضوں کیلئے بڑی خبر

(ڈیلی پوائنٹ) دل کے مریضوں کیلئے بڑی خبر ، اینجو گرافی اور اینجیوپلاسٹی کی سہولیات ٹھیکے پر دینے کی منظوری دے دی گئی۔ حورا فارما کو  13 ٹیچنگ ہسپتالوں میں اینجو گرافی اور اینجو پلاسٹی ٹھیکے پر دیدی گئی۔ حورا فارما 13 ہسپتالوں میں اپنی اینجیوگرافی مشینیں نصب کرے گی ۔ ہر اینجوگرافی کے 11750 اور اینجو پلاسٹی کے لیے 15750 روپے حورا فارما وصول کرے گی۔ حکومت اینجو گرافی اور اینجو پلاسٹی میں استعمال ہونے والا سامان خود فراہم کرے گی. پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 3 اینجیو مشینیں نصب ہونگی۔ گنگارام ہسپتال میں ایک اینجیو گرافی مشین نصب ہوگی۔ میو ہسپتال میں 2  اینجیو گرافی مشینیں ٹھیکے پر لگیں گی ۔ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ اور وزیر آباد  انسٹی ٹیوٹ اف کارڈیالوجی میں ایک ایک مشین نصب ہوگی۔ ساہیوال ہسپتال ایک، فیصل آباد انسٹیٹوٹ اف کارڈیالوجی 2اور چودھری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں ایک مشین نصب ہو گی۔
بہاول وکٹوریہ سپتال ، نشتر ہسپتال  اور روالپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایک ایک  اینجیو گرافی مشین ٹھیکے پر نصب ہوگی
گوجرانوالہ ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں ایک ایک  اینجیو گرافی مشین نجی کمپنی لگائے گی۔ حورا فارما ہستپالوں میں ماہانہ 4800 اینجو گرافی ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں