بھارتی ڈگری پرملازمت لیے جانے کاانکشاف

کراچی (ڈیلی پوائنٹ ) پاکستان میں ایک نیا پنڈرواباکس کھل گیا۔سندھ میں بھارتی ڈگری پر ملازمت لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ضلع شرقی شاہانہ پروین کی ڈگریاں سامنے آئی ہیں جو کہ بھارت کی ہیں۔ذرائع کے مطابق شاہانہ پروین نے1996میں بطورانگریزی ٹیچر ملازمت حاصل کی۔
شہری نے اینٹی کرپشن کوایک درخواست دی، جس میں استفسار کیا گیا کہ کیا بھارتی ڈگری پر ملازمت مل سکتی ہے؟جس پر اینٹی کرپشن حکام نے جواب دیا کہ بھارتی ڈگری پر پاکستان میں ملازمت نہیں مل سکتی۔
شکایت کنندہ نے سوال اٹھایا کہ تحقیقات کی جائیں بھارت کی ڈگری پر پاکستان میں ملازمت نہیں مل سکتی تو بھارتی ڈگریوں کی تصدیق کس نے کرائی اور کس سے کرائی؟۔ ایسے میں تصدیق کندگان سے تحقیق بھی کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں