ڈاکٹرز پرمخصوص ادویات کی تجویز پرپابندی

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )وفاقی حکومت نے ڈاکٹرز پر وٹامن ، ملٹی وٹامن ، سپلیمنٹ تجویز کرنے پر پابندی عائد کر دی ۔
زرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے جاری کردہ مراسلہ میں سامنے آیاہے کہ ڈاکٹرز نسخہ میں وٹامن ، ملٹی وٹامن ، سپلیمنٹ نہیں لکھیں گے۔
وزارت قومی صحت نے پی ایم ڈی سی اور چاروں صوبوں کے ہیلتھ کمیشنز کو عملدرآمد کی ہدایت کر دی
مریض کو نسخے میں وٹامن ، سپلیمنٹ لکھنے پر ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی وٹامن ، منرلز ، سپلیمنٹس کو رجسٹرڈ کرنے کی ہدایت
میڈیکل سٹورز پر وٹامن ،ہیلتھ سپلیمنٹ کی اوور دی کاونٹر سیل بھی روکی جائے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں