(ڈیلی پوائنٹ) مزدوروں کےبعداب ڈاکٹرزبھی دیہاڑی پرکام کریں گے.محکمہ پرائمری ہیلتھ کا ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں کیلئےنیاپلان تیار کر لیا۔ پنجاب ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے یومیہ اجرت پرڈاکٹرزکی بھرتی کیے جائے گئے۔ ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو میں سپیشلسٹ یومیہ اجرت پر رکھنے کا آغاز کیا جائے گا۔ پی ایچ ایف ایم سی نے دیہاڑی پرڈاکٹرزرکھنےکااچھوتاپلان متعارف کرایا ہے۔ سرکاری ملازمت کرنیوالےڈاکٹرزبھی چھٹی لیکردیہاڑی پرکام کرسکیں گے۔ فزیشن کو یومیہ 7ہزار ، سرجن 5 ہزار دیہاڑی وصول کرے گا۔ جنرل سرجن کو سرجری پر 5 ہزار روپے اضافی ملیں گے۔
گائناکالوجسٹ کو 12ہزار روپے دیہاڑی ملے گی اور گائنی آپریشن پر 15ہزار روپے اضافی ملیں گے۔ پیڈیاٹریشن کو 12ہزار اور ڈینٹل سرجن کو 4 ہزار دیہاڑی دی جائے گی۔ مختلف شعبوں کے کنسلٹنٹس کیلئے یومیہ اجرت مقرر کی گئی۔ پی ایچ ایف ایم سی کے ذریعے دیہاڑی پر ڈاکٹر رکھنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔