پاکستانی کھلاڑیوں پرلیگ کھیلنے کے دروازے بند

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلیا میں انڈر 19 لیگ کیلئے کسی کھلاڑی کو این او سی جاری نہیں کرئے گا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی تبدیلی کے بعد انتظامی ڈھانچے ، عہدیداروں میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ دیکھنے میں آرہی ہے۔ ایسے میں بورڈ نے پاکستان کے کسی کھلاڑی کو لیگ کھیلنے کی اجازت نہ دینے کافیصلہ کیا ۔
ترجمان کے مطابق آئی سی سی نے آسٹریلیا انڈر 19 کرکٹ لیگ کو تسلیم نہیں کیا۔ اس لیےپاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی آسٹریلیا انڈر 19 کرکٹ لیگ کو تسلیم نہیں کرتا۔
مزید پاکستان کسی ڈومیسٹک یا انڈر 19 کھلاڑی کو لیگ کھیلنے کی اجازت نہیں دے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں