جہیز ایکٹ 1976نافذ ہونے کے باوجود عملدرآمد نہ ہو سکا

(ڈیلی پوائنٹ) جہیز ایکٹ 1976نافذ ہونے کے باوجود عملدرآمد نہ ہو سکا۔ جہیز ایکٹ کے تحت شادی پر بیٹی کو 5ہزار سے 50ہزار تک کا جہیز دیا جاسکتا ہے۔ جہیز ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10ہزار جرمانہ اور 6ماہ قید کی سزا ہے۔
ایکٹ نافذ ہونے کے باوجود عملدرآمد نہ ہونے سے قانون بے معنی ہو کر رہ گیا۔ قانونی ماہرین کے مطابق عدالتوں میں جہیز واپسی کے سینکڑوں کیسز چل رہے ہیں۔ کبھی کسی نے یہ سوال نہیں اٹھایا کہ اتنا جہیز کیوں دیا گیا۔
جہیز ایکٹ کو مزید موثر بنانے کیلئے قانون سازی ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں