Dunia ki mehngi ghari salman khan ka pass

دنیا کی مہنگی ترین گھڑی جیکب ایریبو نےسلیمان خان کو کیوں پہنائی؟

(ڈیلی پوائنٹ) دنیا کے مہنگی ترین گھڑیوں کے پرانڈ کے مالک جیکب ایریبو نے اپنی مہنگی ترین کھڑی سلیمان خان کو پہنائی،جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے.اس وڈیو کی کیپشن میں جیکب ایریبو نے لکھا ’میں نے کبھی کسی کو اپنی یہ گھڑی ٹرائی کرنے نہیں دی لیکن سلمان خان کیلئے میں نے یہ کیا‘۔

جیکب ایریبو دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کی برانڈ جیکب اینڈ کو کے کے مالک ہیں، دنیا کی امیر ترین شخصیات مثلاًمارک زکر برگ اور مکیش امبانی جیسے لوگ اس برانڈ کی گھڑ یوں کا انتخاب کرتے ہیں۔سلمان خان کی وائرل ویڈیو جیکب ایریبو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اداکار کو اپنے برانڈ کی بیش قیمت گھڑی ’ Billionaire III ‘ پہناتے دیکھاجاسکتا ہے.

سلیمان کی کلائی میں پہنی گھڑی میں چمکتے سیکڑوں ہیروں کو دیکھ کر ہی اس کی قیمت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔جیکب اینڈ کو کی بلینیئر III گھڑی دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں میں سے ایک ہے جس کی قیمت بھارتی میڈیا پر 41 کروڑ 98 لاکھ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں