دوران ریکارڈ نگ معروف ماڈل ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )مغربی میکسیکو کے علاقے زاکوالکو دو توریس میں معروف ماڈل سنتھیا نائیلی ہیگاریدا برمیجو دوران ریکارڈنگ ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہوگئی ہیں۔
دی سن کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ ماڈل تنزانیہ سے تعلق رکھتی تھی، تاہم ریلوے ٹریک پر شوٹنگ میں مگن تھی۔
سنتھیا کی جانب سے ویڈیو کے پس منظر میں چلتی ہوئی ٹرین کو دکھانا تھا، تاہم اپنے اور ٹرین کے درمیان فاصلے کو برقرار نہ رکھ سکیں اور ٹرین کی زد میں آ گئیں۔
جس کے باعث وہ نہ صرف ہلاک ہو گئیں بلکہ ان کے جسم کے بھی ٹکڑے ہو گئے، پولیس کی جانب سے موقع پر موجود عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
جیلیسکو ریاست کے پروسیکیوٹر جواکوائن میندیز روئیز کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون ماڈل دیگر لوگوں کے ساتھ فوٹو شوٹ میں حصہ لے رہی تھی۔ جبکہ حادثے کے تمام پہلو اس جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ یہ ایک حادثہ تھا۔
خاتون ماڈل ٹرین کے انتہائی قریب موجود تھیں، اور اسی وجہ سے ٹرین کی زد میں آ گئیں۔ پولیس کے مطابق خاتون کی موت کی وجہ ان کے کپڑے تھے جو کہ ٹرین سے اٹک گئے اور وہ اس کی زد میں آ گئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں