لاہور(ڈیلی پوائنٹ)ملک بھر میں عام انتخابات2024 کے موقع پر تعلیمی اداروں میں 8 چھٹیاں ہوں گی۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے 8 فروری 2024 کو پولنگ ہوگی اور اس موقع پر تعلیمی ادارے 8 دن کے لیے بند ہوں گے۔
4فروری کو اتوار، 5 فروری کو کشمیر ڈے جب کہ 6 سے 10 فروری تک عام انتخابات کی چھٹیاں ہوں گی۔
11 فروری کو اتوار ہوگا اور اس طرح 8 چھٹیوں کے بعد 12فروری کو اسکول ،کالجز اور یونیورسٹیزکھلیں گی۔یہ چھٹیاں پورے ملک کے تعلیمی اداروں میں ہوگی۔