(ڈیلی پوائنٹ) بچوں کیلئے خوشخبری، صوبائی دارالحکومت لاہور میں چڑیا گھر عیدالاضحیٰ سے قبل کھول دیا جائے گا۔ 24 ایکڑ رقبہ پر محیط لاہور چڑیا گھر میں 104 سے زائد اقسام کے 1100 کے قریب پرندے اور جانور موجود ہیں، سہولیات میں بہتری اور اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت چڑیا گھر کو گزشتہ 7 ماہ سے بند رکھا گیا ہے۔
لاہور چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن کا تقریباً 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ پنجاب کابینہ سے منظور شدہ اپ گریڈیشن و بحالی منصوبے کے تحت چڑیا گھر میں منکی ہاؤس پر شیشے لگانے کا کام مکمل ہے جبکہ لائن اور ٹائیگر ہاؤسز کی ٹنل کا کام بھی تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے۔ ریچھ اور ہرن،رپٹائیل کی قیام گاہوں کو جدید طرز پر تعمیر کرنے کا کام جاری ہے، لاہور چڑیا گھر کے اپ گریڈیشن منصوبہ کیلئے ایک ارب 83 کروڑ 6 لاکھ کی رقم مختص کی گئی ہے۔