اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر

اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر

اسلام آباد (ڈیلی پوائنٹ)اسلام آبادہائیکورٹ میں غزہ کی صورتحال پر سینیٹ کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے اعجاز چودھری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جیو نیوز کے مطابق وکیل عمیر نیازی نے کہاکہ سینیٹ کے اجلاس کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ یہ تو سینیٹ کی صوابدیدہ ہے کہ وہ اپنے جس بھی ممبر کوبلائیں یہ سینیٹ کا اندرونی معاملہ ہے یہ عدالت ایسی کوئی ہدایات نہیں دے سکتی۔وکیل نے کہاکہ سینیٹر اعجاز چودھری پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں شرکت کی اجازت ہونی چائیے۔جسٹس محسن کیانی نے استفسار کیا کہ کیا عدالت چیئرمین سینیٹ کو ہدایات دے سکتی ہے؟درخواست گزار سینیٹ کا ممبر ہے سینیٹ نے بلانا ہے کورٹ نے نہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں