election mohim ka aj akhri roz

عام انتخابات2024 انتخابی مہم کا آج آخری روز

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)عام انتخابات 2024 کی انتخابی مہم آج رات اختتام پذیر ہو جائے گی۔ملک بھر میں انتخابی مواد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسران تک ترسیل کا کام مکمل ہوگیا ہے۔
رات12بجے کے بعد کسی بھی قسم کی انتخابی مہم پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی الیکشن کمیشن .عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
انتخابات کےلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اورترسیل کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
امن وامان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کےلئے پاک فوج کل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔
انتخابی عمل کو مانیٹر کرنے کےلئے وزارت داخلہ میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ پولیس بھی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں