(ڈیلی پوائنٹ) الیکشن کمیشن کا عام انتخابات 2024 میں حصہ لینےوالی سیاسی جماعتوں کو الیکشن اخراجات کی فہرست جمع کرانےکا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں نوٹس جاری کردیا گیا الیکشن اخراجات کی تفصیلات 60 روز میں جمع کرانا ہوتی ہے۔
الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 211 اور الیکشن رولز 2017کے رول 161 کے تحت کامیاب امیدوار 60 کے اندر انتخابی اخراجات جمع کرانے کے پابند ہیں۔
نوٹیفکیشن کے اجراء کے 60دنوں کے اندر اندر اپنی انتخابی مہم کے اخراجات اور عطیات (دس لاکھ روپے کے برابر اور زائد ) دینے والوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں جمع کروانے کی پابند ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کے اخراجات اور مبلغ دس لاکھ روپے کےبرابریازائد عطیات دینےوالوں کی تفصیلات مجوزہ فارم 68 پر الیکشن کمیشن میں 22اپریل 2024 سے پہلے جمع کروائیں۔
انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے نا کرانے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کاروائی کاجاز ہے۔ انتجانی اخراجات کی تفصیلات نا دینےوالی سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات واپس لیے جاسکتے ہیں۔