elction duty gair hazir sarkari molazimo ko griftar krny ka hukm

الیکشن ڈیوٹی سےغیر حاضر سرکاری ملازم کو گرفتار کرنے کا حکم

سیہون(ڈیلی پوائنٹ) سجاول اور سیہون سے الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر سرکاری ملازمین کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سجاول کے حلقے پی ایس 74 سے انتخابات کی ڈیوٹی سے غیر حاضر 300 سے زائد اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ میڈیکل افسران، اساتذہ و دیگر سرکاری ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔
ریٹرننگ افسران (آر او) نے کہا ہے کہ ایس ایس پی سجاول غیر حاضر ملازمین کو گرفتار کر کے پیش کریں۔
دوسری جانب سیہون سے الیکشن ڈیوٹی سے 134 سرکاری ملازمین غیر حاضر ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں