انتخابات 11 فروری

الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

اسلام آباد (ڈیلی پوائنٹ)آج کی بڑی خبر سامنے آگئی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ۔سپریم کورٹ میں آج الیکشن کے حوالے سے سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے چیف جسٹس کو بتایا کہ ملک میں عام انتخابات 11 فروری کو کروائے گا۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے الیکشن کیس پر سماعت کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تین رکنی بینچ کے سربراہ تھے ۔بینچ میں اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین بھی شامل تھے ۔
آج کی سماعت میں پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیے الیکشن کمیشن نے کہا صدر پاکستان الیکشن کی تاریخ نہیں دے سکتا ۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیا صدر پاکستان نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ صدر پاکستان کو توہین عدالت کا نوٹس دیں؟
الیکشن کمیشن کے وکیل عدالت آئے اور روسٹرم پر آکر کہا الیکشن کی تاریخ 11 فروری منتخب کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حکم دیا کہ صدر سے ملاقات کریں اور ان کو بھی تاریخ سے آکاہ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں