election mein foj tainaat ho gi

الیکشن میں فوج تعینات ہو گی

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) وزارت داخلہ نے عام انتخابات2024 کے لیے سکیورٹی معاملات پر پاک فوج کی فراہمی کیلئے سمری کابینہ کو بھجوادی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی نگران کابینہ کی منظوری کے بعد عام انتخابات کی سکیورٹی کیلئے فوج تعینات ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ 77 ہزار فوجی اہلکار مانگے تھے پاک فوج، رینجرز اور ایف سی اہلکار عام انتخابات میں تعینات ہونگے۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد 8 فروری کو ہونا ہے جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے فنڈز بھی منجمد کردیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن ہر صورت ہونگے اور 8 فروری کو ہی ہونگے ۔حال ہی میں سرگودھا میں الیکشن معطلی کے خلاف بھی الیکشن کمیشن نے رد عمل دیتے ہوئے آروز کے فیصلے کے کلعدم قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں