اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)سابق وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی اور انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل ایمان زینب مزاری شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں۔
28 دسمبر کی رات کو ایمان مزاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصویر شئیر کی اور کیپشن میں انگوٹھی کے ساتھ دل کے ایموجی بھی شئیر کیے۔
ایمان مزاری کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کے شوہر عبدالہادی نے لکھا کہ ’میں نے جس سے محبت کی اس سے شادی کرلی ہے۔‘
💍❤️🧿 pic.twitter.com/1MBwJNHmEX
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) December 28, 2023
عبدالہادی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے بائیو کے مطابق وہ بھی انسانی حقوق کے وکیل،ایگزیکٹو ڈائریکٹر، فیئر ٹرائل ڈیفینڈرز کے بانی ہیں۔
ایمان مزاری کو آف وائٹ کڑھائی والی جارجٹ ساڑھی پہنے دیکھا جا سکتا ہے اور ان کی دونوں کلائیوں پر سفید پھول ہیں۔
جبکہ دولہے نے سفید رنگ کی شیروانی کے ساتھ سفید رنگ کے واسکٹ کا انتخاب کیا ہے اور ساتھ ہی کریم رنگ کی پگڑی بھی پہن رکھی ہے۔
ایمان مزاری کو انصاف کے محتاج لوگوں کی مدد کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، وہ خواتین کے تشدد اور ظلم کے خلاف بھی آواز اٹھاتی آئی ہیں۔
وہ ماضی میں جبری گمشدگیوں کے معاملے پر فوجی اسٹیبلشمنٹ پر سخت تنقید کرتی رہی ہیں جس کی وجہ سے انہیں اسلام آباد پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا، والدہ شیریں مزاری کی گرفتاری پر بھی انہیں ان کے شانہ بشانہ کھڑے دیکھا گیا۔
زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے پر ساتھی وکلا اور دوستوں نے ایمان مزاری کو مبارک باد پیش کی۔
ڈیجیٹل رائٹس ایڈووکیٹ اسامہ خلجی نے جوڑے کو مبارک باد دی۔