ملتان (ڈیلی پوائنٹ) انگلینڈ نے پاکستان کو بدترین شکست دے کر عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دی ہے. ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دے دی۔ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 152 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو سلمان علی آغا 41 اور عامر جمال 27 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 220 رنزبناکرآوٹ ہوگئی، سلمان آغا 63 ، سعود شکیل 29 ، صائم ایوب 25 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ کپتان شان مسعود 11 ، محمد رضوان 10 اور بابراعظم 5 رنزبناکر آؤٹ ہوئے، اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ آل راؤنڈر عامر جمال 55 رنزبناکر ناقابل شکست رہے جبکہ بخار میں مبتلا ابرار احمد بیٹنگ کے لیے نہیں آئے۔
گزشتہ روز پاکستان نے دوسری اننگز میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور صرف 82 رنز پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔پاکستان کا اگلا میچ منگل کو ہو گا.انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔