mazahir akbar ali ko suprem concil ka notice jari

استعفیٰ بھی کام نہ آیا سپریم جوڈیشل کونسل کا نوٹس جاری

اسلام آباد (ڈیلی پوائنٹ) سپریم جوڈیشل کونسل کے آج کے اجلاس میں اہم فیصلہ کیا گیا ہے جس میں سابق جج جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی کو ایک بار پھر نوٹس دیا گیا ہے۔سپریم جوڈیشل کونسل نے مستعفی جج مظاہر نقوی کو آگاہی کا نوٹس جاری کیا ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے مستعفی جج مظاہرنقوی کو ایک اور موقع دیا ہے، کونسل کا کہنا ہےکہ مظاہر نقوی چاہیں تو کونسل میں کل پیش ہوکر اپنا مؤقف دے سکتے ہیں۔کونسل کا کہنا ہے کہ مظاہر نقوی کے وکلا نے وقت مانگا تو شکایت گزاروں کو سنا جائے گا۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ کل جمعے کو بھی کونسل کی کارروائی جاری رہے گی، سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کل دن ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کی گئی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایت کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اوپن اجلاس ہوا جس میں جسٹس سردار طارق، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اخترافغان شریک ہوئے تاہم جسٹس اعجاز الاحسن کونسل اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں سابق جج مظاہر نقوی کی جانب سے کوئی کونسل میں پیش نہیں ہوا .واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مظاہر نقوی نے گزشتہ روز عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے صدر مملکت نے منظور کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں