(ڈیلی پوائنٹ) ایتھوپین ایئرلائن کا پاکستان میں آپریشن وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایتھوپیا کی سرکاری ائیرلائن نے لاہور اور اسلام آباد سے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کر دیاہے۔ ایتھوپین ائیرلائن نے افریقہ کے لیے براہ راست پروازیں 2023 میں شروع کی تھی۔
ایتھوپین ائیرلائن نے پاکستان اور افریقن ممالک میں کاروباری مواقع بڑھنے پر آپریشن بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
ایئرلائن لاہور اور فیصل آباد سے اپنی پروازوں کی شیڈیول کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔ ایتھوپین ایئرلائن نے پہلی پرواز ایدیسبابا ائیرپورٹ سے کراچی میں کی تھی۔