Ex crickter ki tabiyt bigger gai

سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کی طبیعت بگڑ گئی ہسپتال منتقل کردیا گیا

(ڈیلی پوائنٹ)سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کی طبیعت بگڑ گئی جس کے باعث ان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے. انڈین میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کو صحت کی خرابی کے باعث ریاست مہاراشٹرا کے ضلع تھانے میں واقع ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 52 سالہ ونود کامبلی کو ہفتے کے روز ان کے ایک مداح( جو اسپتال کا مالک ہے ) نے اسپتال میں داخل کرایا۔اسپتال ذرائع کے مطابق کامبلی کی حالت اب ٹھیک ہے.ونود کامبلی نے 1993 سے 2000 کے درمیان بھارت کے لیے 17 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے میچز کھیلے۔

اپنا تبصرہ لکھیں