(ڈیلی پوائنٹ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں. فواد چوہدری کو گرفتار کر کے 30 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔فواد چوہدری کے خلاف جہلم میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اراضی منتقلی کا مقدمہ درج ہے۔
سابق وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے درج کر رکھا ہے۔یاد رہے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے ابھی بھی عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا ہے.فواد چوہدری عمران خان کی حکومت میں وزیر اطلاعات رہے.
