اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )کینیڈا امریکا سرحد پر نیاگرا فالز کے قریب رینبو برج پر گاڑی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا امریکی حدود میں ہوا، واقعے کے بعد رینبو برج ٹریفک کے لیے بندکر دیا گیا ہے۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ کو آگاہ کرتے ہوئے واقعے کو سنجیدہ صورتحال قرار دیا۔
دوسری جانب گورنر نیو یارک نے کہا کہ واقعےکا دہشتگردی سے تعلق نہیں، یہ خوفناک واقعہ، حادثہ اور دھماکا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق کار میں 2 افراد سوار تھے، ایک سرحدی چوکی سے گزرنے کے بعد اسے دوسری بار چیکنگ کے لیے منتخب کیا گیا تھا، اس دوران کار کی رفتار تیز ہوئی اور وہ ایک بیریئر سے ٹکرا کر پھٹ گئی۔