انتہاپسند وں نے انڈیا کاسر شرم سے جھکادیا

لاہور( ڈیلی پوائنٹ )احمد آباد میں ہونےوالے ورلڈ کپ میں شرمناک شکست بھارتی شائقین کوہضم نہیں ہونے کانام نہیں لے رہی، انتہاپسندوں کی دھمکیوں نے عالمی سطح پرانڈیا کو سر شرم سے جھکادیا ۔ فائنل میں سنچری بنانے والے آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی بیوی اور بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دے دیں ۔
سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ کے مداحوں نےبدترین کارکردگی پر اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں پر تنقید کرنے کے بجائے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کی جیت کی راہ ہموار کرنے والے بیٹر ٹریوس ہیڈ کی بیوی اور ایک سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دے دیں۔دنیا بھرکے سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی انتہاپسندوں کو شرمناک دھمکیوں پرشدید تنقید کا سامنا بنایا۔ متعدد افراد نے آسٹریلوی کرکٹر کی بیوی اور ایک سال کی بچی کو ریپ کی دھمکیاں دینے والوں کے خلاف فوری کارروائی اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں