Fahad shahbaz ki zaid bin maqsod sy molaqat

کمشنر لاہور زید بن مقصود سے فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام فہد شہباز کی ملاقات

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)کمشنر لاہور زید بن مقصود سے فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام فہد شہباز کی ملاقات ہوئی ہے. ملاقات میں تعلیمی اداروں میں بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے. ملاقات میں ممبر وزیراعظم نیشنل یوتھ کونسل کامران شکور بھی موجود تھے۔ فہد شہباز نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے لاہور کے تعلیمی اداروں میں ہونے والے اقدامات بارے آگاہ کیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے فہد شہباز کے نوجوانوں کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔
فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام کمشنر لاہور ڈویژن کے ساتھ مل کر لاہور کے تمام تعلیمی اداروں میں شجرکاری اور سوک ایجوکیشن پر سیمینارز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ماحولیاتی تحفظ میں طلبہ کا کردار اور طلبہ میں قیادت کی صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں