لاہور( ڈیلی پوائنٹ )فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام پنجاب فہد شہباز اسلامی تعاون تنظیم کے یوتھ فورم اجلاس میں شرکت کیلئے سمرقند روانہ ہوگئے
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) یوتھ فورم کا اجلاس 26 جون سے سمرقند میں شروع ہو رہا ہے۔
اجلاس میں شرکت کے لیے فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام پنجاب فہد شہباز سمرقند روانہ ہو گئے ہیں۔
فہد شہباز تاشقند میں ہونے والے گلوبل یوتھ فیسٹیول میں بھی شرکت کریں گے
فہد شہباز بخارا میں مرکزی ایشیا اور جنوبی ایشیا کی او آئی سی یوتھ فورم کی تنظیم نو کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے
ازبکستان میں قیام کے دوران فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام پنجاب مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور آفیشلز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔