faisal javed ky warnat mansookh

فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری عدالت نے منسوخ کر دیے

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)عدالت نے صحافی کو دھمکی دینے کے کیس میں سینیٹر فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کے خلاف صحافی کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی، فیصل جاوید سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں اپنے وکیل سردارمصروف کے ساتھ پیش ہوئے۔
فیصل جاوید نے عدالت کے سامنے خود کو سرنڈر کیا جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔ عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ عدالت نے فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے تھے، ان کے خلاف 2022 میں تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں